A Tale of Love and Destiny: How My Life Changed Forever

This is a story from the days when my aunt’s engagement was taking place. At that time, my attention was drawn to my cousin, whom I had always liked deeply and loved from the bottom of my heart. However, I had never spoken to her before. But that day, suddenly, I greeted her, and she responded with a smile. Her smile left such a deep impression on my heart that I couldn’t stay calm after returning home. My restless heart was now yearning to meet her somehow, but I couldn’t find a way since I had never spoken to her in my life.

One day, while lost in these thoughts, my fate suddenly changed. I received a call on my cell phone from a PCO. As soon as I answered, she asked, “Do you recognize me?” How could I ever forget her voice? Without hesitation, I replied, “Yes, I recognize you. You’re Sana, right?” Her name was Sana. She fell silent, so I asked, “What’s the reason for this call?” She replied, “Do I need a reason to talk to you? Is it necessary? Can’t I talk to you without a reason?” I understood that the spark of love had ignited from both sides. This is how our love story began.

یہ ان دنوں کی بات ہے جب ہماری آنٹی کی منگنی ہو رہی تھی۔ اس وقت میری نظر میری ایک کزن پر پڑی جسے میں بہت پسند کرتا تھا، دل سے چاہتا تھا، لیکن میں نے اس سے کبھی کوئی بات نہیں کی تھی۔ لیکن اس دن اچانک میں نے اسے سلام کیا، جس کا اس نے مسکرا کر جواب دیا۔ اس کی مسکراہٹ میرے دل میں اس طرح بسی کہ گھر آنے کے بعد میری صبر کی انتہا نہ رہی۔ اب میرا بے چین دل چاہ رہا تھا کہ میں کسی نہ کسی طرح اس سے ملاقات کروں، لیکن کوئی راستہ نظر نہیں آ رہا تھا کیونکہ میں نے زندگی میں اس سے کبھی بات نہیں کی تھی۔

ایک دن میں انہی سوچوں میں گم تھا کہ اچانک میری قسمت کھل گئی۔ میرے سیل فون پر ایک PCO سے کال آئی۔ میں نے جب ریسیو کی تو اس نے مجھ سے کہا، “پہچانا؟” میں اس کی آواز کیسے بھول سکتا تھا؟ میں نے بے اختیار کہہ دیا، “جی پہچان گیا، تم ثناء ہو نا؟” اس کا نام ثناء تھا۔ وہ خاموش ہو گئی تو میں نے کہا، “اس فون کرنے کی کیا وجہ ہے؟” اس نے کہا، “کیا اب آپ سے بات کرنے کے لیے کوئی وجہ بھی بتانی ہو گی؟ کیا یہ ضروری ہے؟ کیا میں بغیر وجہ کے آپ سے بات نہیں کر سکتی؟” میں سمجھ گیا کہ آگ دونوں طرف سے بھڑک چکی ہے۔ اسی طرح ہمارے پیار کا آغاز ہو گیا۔

اب یوں ہی باتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ہم روز اسی طرح ایک دوسرے سے فون پر باتیں کرنے لگے، اور کئی بار ہماری ملاقاتیں بھی ہو چکی تھیں۔ لیکن چپکے سے ایک دن اچانک میری ماں نے مجھ سے کہا، “ہم تمہاری منگنی کر رہے ہیں۔” میں پریشان ہو گیا کیونکہ مجھے اس بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا تھا کہ جس سے میری منگنی ہو رہی تھی۔ اب میں اور بھی پریشان ہو گیا کیونکہ میں نے یہ سوچ لیا تھا کہ اگر کوئی میری لائف پارٹنر ہو گی تو وہ صرف اور صرف ثناء ہی ہو گی۔

میں نے فوراً اس سے رابطہ کیا اور اسے ساری حقیقت بتا دی۔ مجھ سے اس کی آنکھوں کے آنسو نہیں دیکھے جا رہے تھے۔ میں نے اسے دلاسہ دیا اور کہا کہ اگر ہمارا پیار سچا ہو گا تو ہم ضرور ایک ساتھ رہیں گے۔ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ ہمارے پیار کے بارے میں کسی کو کچھ نہیں پتا، لیکن اس کی خبر میرے والدین کو ہو گئی تھی۔

چند روز بعد میں نے اپنی ماں سے کہا، “میں منگنی نہیں کر رہا۔” ماں نے کہا، “کیوں بیٹا؟” میں نے گھبراہٹ کے مارے بہانہ بناتے ہوئے کہا، “ابھی میری عمر ہی کیا ہے، ابھی مجھے بہت کچھ کرنا ہے۔” یہ بات سنتے ہی میری ماں ہنسنے لگی اور کہنے لگی، “بیٹا، صرف ایک بار میرے لیے تم یہ تصویر تو دیکھ لو، پھر اپنا فیصلہ سنانا۔” تصویر دیکھتے ہی میرے ہوش اڑ گئے، اور میری عجیب سی کیفیت ہو گئی جسے بیان نہیں کر سکتا۔ یہ تو ثناء ہے!

میں نے کہا، “ماں، یہ تو ثناء ہے!” ماں نے کہا، “جی بیٹا، ہمیں پتا ہے یہ ثناء ہی ہے، اسی لیے تو اس سے تمہاری منگنی کی ہے۔ کیوں بیٹا، اب فیصلہ بدل لو یا میں تمہاری منگنی کینسل کر دوں۔” میں نے ہامی بھر لی۔ اب مجھ سے رہا نہ گیا، اور میں نے ثناء کو فون کیا اور اس سے ملنے کو کہا۔ وہ مجھ سے ملنے آئی، میں نے اسے یہ خوشخبری سنائی، اور وہ بھی بہت خوش تھی۔

آج ہماری منگنی ہو گئی ہے، ہم بہت خوش ہیں، ایک دوسرے سے بہت پیار کرتے ہیں۔ اس کے ملنے کے بعد میری زندگی ہی بدل گئی ہے۔ اگر آپ بھی پیار کرتے ہیں، تو ہم پیار کرنے والوں کے لیے دعا کریں کہ اس میں دن بدن اضافہ ہو، اور ہمارا پیار یونہی پروان چڑھتا رہے۔ آمین۔

یہ کہانی ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ پیار ایک ایسی قوت ہے جو زندگی کو بدل سکتی ہے۔ ہمارا پیار ہمیں ایک دوسرے کے قریب لے آیا، اور ہماری زندگیوں کو ایک نئی راہ پر ڈال دیا۔ اگر آپ بھی کسی سے پیار کرتے ہیں، تو اسے ہر حال میں نبھائیں، کیونکہ سچا پیار ہی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *